کینیا : سکول میں بھگدڑ سے 14 بچے جانبحق

250

کینیا کے ایک پرائمری اسکول میں بھگدڑ مچ گئی جس کے نتیجے میں 14 بچے ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے ہیں، جن میں سے بعض کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق بھگدڑ کا واقعہ کینیا کے ٹاؤن کاکامیگا کے اسکول میں اس وقت پیش آیا جب چھٹی کے بعد بچے اسکول سے اپنے گھروں کو جارہے تھے۔

ہلاک ہونے والے بچوں کی عمریں 10 سے 12 سال کے درمیان بتائی جارہی ہیں۔

کینیا پولیس نے بھگدڑ کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات شروع کردی، پولیس نے اس حوالے سے اسکول کے اساتذہ اور انتظامیہ سے پوچھ گچھ کی ہے۔

واقعے کی خبر میڈیا پر نشر ہوتے ہی بچوں کے والدین اسکول اور اسپتال پہنچ گئے ہیں۔

کینیا کے وزیر اعظم رائلہ اوڈنگا نے ٹویٹر پیغام میں بچوں کے والدین سے دکھ کا اظہار کیا اور زخمی ہونے والے بچوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا بھی کی۔