آسکر ایوارڈز: ’پیرا سائٹ‘ بہترین فلم، فونکس بہترین اداکار

216

جنوبی کوریا کی فلم ’پیرا سائٹ‘ نے آسکر ایوارڈ جیت کر تاریخ رقم کر دی ہے جبکہ ’جوکر‘ کے جوکین فونکس بہترین اداکار قرار دیے گئے ہیں۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق اتوار کو ’پیرا سائٹ‘ ایسی پہلی فلم بن گئی ہے جو انگریزی زبان میں نہ ہونے باوجود یہ ایوارڈ جیتنے میں کامیاب ہوئی ہے۔

جنوبی کوریا کی اس فلم کا مقابلہ ہالی وڈ کی بڑی فلموں سے تھا جن میں سے ایک جنگ پر بنی مووی ’1917‘ بھی شامل تھی۔

بہترین معاون اداکار کا آسکر بریڈ پٹ کو دیا گیا ’ونس اپان اے ٹائم ان ہالی وڈ‘ میں بریڈ پٹ کی اداکاری پر ان کو یہ ایوارڈ دیا گیا۔

’پیرا سائٹ‘ نے بہترین ڈائریکٹر کا ایوارڈ بھی جیتا جو بونگ جون ہو کو دیا گیا۔ فلم کو بہترین فیچر اور بہترین اوریجنل سکرین پلے کا ایوارڈ بھی دیا گیا۔