سبی میں تعمیراتی کمپنی پر حملے کی ذمہ داری بی ایل اے نے قبول کرلی

199

بی ایل اے کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا کہ ہمارے سرمچاروں نے سبی کے علاقے لونی میں تعمیراتی کمپنی کے اہلکاروں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ایک اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہوا جبکہ حملے میں کمپنی کے مشینری کو تباہ کیا۔

ترجمان نے کہا کہ مذکورہ کمپنی پاکستانی فورسز کے زیر نگرانی فورسز کیمپ کے قریب نام نہاد تعمیرات میں مصروف تھی۔

انہوں نے کہا کہ ہم پہلے ہی واضح کرچکے ہیں کہ بلوچستان میں کسی بھی استحصالی منصوبے کو کامیاب ہونے نہیں دیا جائے گا، بلوچستان کے طول و عرض میں پاکستانی فوج کی سرپرستی میں تعمیر و ترقی کے نام پر لوٹ کھسوٹ جاری ہے لہذا مقبوضہ بلوچستان میں کسی صورت مقامی و بیرونی سرمایہ کاری و تعمیر و ترقی کے نام پر استحصال کی اجازت نہیں دینگے۔

جیئند بلوچ نے کہا کہ استحصالی منصوبوں اور منصوبہ سازوں کے خلاف ہمارے حملے جاری رہیں گے۔