گیس سپلائی کی بندش سے حادثات کا خدشہ ہے – ینگ ڈاکٹرز

105

ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان کے ایک بیان کے مطابق شہر بھر میں رات 12 بجے کے بعد گیس کی سپلائی بند کر دی جاتی ہے جبکہ صبح 5 بجے کے قریب گیس سپلائی واپس بحال کر دی جا تی ہے جس کی وجہ سے انسانی جانی نقصان کا خدشہ رہتا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ رات بھی وائی ڈی اے ہاسٹل میں گیس کی سپلائی بند ہونے کے بعد واپس بحال ہوئی اور گیس ریگولیٹر نہ ہونے کی وجہ سے نہ صرف بعض ڈاکٹروں کی حالت غیر ہوگئی بلکہ ہاسٹل کے باہر ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکار عبد الحمید نے 70 سے 80 کے قریب ڈاکٹروں کی جان بچائی اور گیس بند کرکے ڈاکٹروں کو ہاسٹل سے باہر نکال دیا بلکہ گیس کے باعث دم گھٹنے والے ڈاکٹر کو نیم بے ہوشی کی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا اور انہیں طبی امداد فراہم کردی گئی۔

ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے مطالبہ کیا کہ گیس حکام فوری طور پر معاملے کا نوٹس لیکر فوری طور پر ریگولیٹر نصب کریں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ پولیس اہلکار عبد الحمید کو اپنی ڈیوٹی بخوبی سر انجام دینے پر ان کی حوصلہ افزائی کی جائے۔