بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں ایک گھر میں گیس لیکیج کے باعث دھماکے کے نتیجے میں خواتین و بچوں سمیت آٹھ افراد زخمی ہوگئے۔
واقعہ پشتون آباد میں ایک گھر میں پیش آیا جہاں پانچ بچے اور تین خواتین جھلس کر زخمی ہوگئے، زخمیوں کو بی ایم سی منتقل کیا گیا۔
خیال رہے گذشتہ روز پشین میں ہونے گیس سلنڈر کے دھماکے میں پانچ افراد زخمی ہوئے تھے۔
پشین کے علاقے کلی حرمزئی میں ایک گھر کے اندر گیس لیک ہونے کے باعث زور دار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں کمرہ مکمل طورپر تباہ ہوگیا جبکہ پانچ بچے شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طورپر کوئٹہ منتقل کیا گیا۔