مرکز اور صوبوں میں عدم استحکام کی صورتحال ہے – نیشنل پارٹی

191

نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ ، مرکزی سیکریٹری جنرل جان محمد بلیدی اور مرکزی نائب صدر سینیٹر کبیرمحمد شہی نے سبی میں نیشنل پارٹی کے ورکرز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مرکز اور صوبوں میں عدم استحکام کی صورتحال ہے پارلیمنٹ کو مفلوج کردیا گیا ہے عدلیہ پر تلواریں لٹک رہی ہیں ملک کی الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا پر قدغن لگادیا گیا ہے ملک کے سیاسی و جمہوری نظام کو مفلوج کر دیا گیا ہے احتساب کے نام پر سیاسی جماعتوں اور ان کے قائدین کے خلاف انتقامی کاروائیوں کا ایک نہ ختم ہونے والا سلسلہ جاری ہے الیکشن کمیشن آف پاکستان سمیت تمام ادارے غیر فعال ہونے کو ہیں ۔

نیشنل پارٹی سبی کے ورکرز کانفرنس سے مرکزی ڈپٹی جنرل سکریٹری خیر جان بلوچ،محترمہ یاسمین لہڑی ،محراب بلوچ،میر لیاقت بلوچ، علی احمد لانگو، عبدالستار بنگلزئی، جاگن خان مغیری، سابق چیئرمین بی ایس او حمید بلوچ، یار محمد بنگلزئی، عرض محمد ،ملک ظفرسلطان،محمد خان سیلاچی،اسلم گیشکور،اکبر بلوچ، عبدالغنی بلوچ،نوشاد بلوچ، فاروق سیلاچی، اللہ بخش مری سمیت دیگر صوبائی و قومی رہنماوں نے خطاب کیا،سبی کے اہم سیاسی رہنما خدابخش لاشاری نے پارٹی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے نیشنل پارٹی میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کردیا ۔

رہنماوں نے کہا کہ چاکر آعظم کے قلعے کے لیے ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے اور چاکر خان یونیورسٹی میں ہونے والے بے قاعدگیاں افسوس ناک ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت کے دور میں ملازمتوں میں بے قاعدگی کوئی انہونی بات نہیں ہے نوکریاں سرعام فروخت ہورہی ہیں کچھی میں صوبے سے باہر کے افراد کو پیسے لے کر برتی کرنا انہائی گھناونا عمل ہے ، سبی مچھ سمیت تمام علاقوں میں صدیوں سے آباد لوگوں کو بے دخل کرنے کی سازش ہورہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ کہتے ہیں کہ یہ ریلوے کی زمینیں ہیں ریل تو انگریز کے زمانے میں ہماری زمینوں پر آباد لوگ تو اس سے پہلے سے آباد ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کا غیرقانونی گھر اس کے نام ہوسکتا ہے اسلام آباد کا الحیات ہوٹل کو قانونی حیثیت حاصل ہوسکتی ہے تو ہمارے کو کیوں مالکانہ حقوق نہیں دیے جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سلیکٹیڈ حکومت نے عوام کو دھوکہ دیا تبدیلی کے نام پر ووٹ لیکر ملک کو آئی ایم ایف کے ہاتھوں یرغمال کردیا ہے مہنگائی و بے روزگاری نے عوام کا جینا حرام کردیا گیس اور بجلی کی قیمتیں عوام کی پہنچ سے باہر ہوتی جارہی ہیں۔

کانفرنس کے بعد نیشنل پارٹی سبی کی جانب سے مرکزی رہنماوں کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام کیا گیا ۔