وٹس ایپ کے نئے فیچر سے صارفین پریشان

543

  وٹس ایپ گروپ میں ایڈ ہونے سے بچنے کے نئے فیچر نے موبائل فون کی بٹیروں کو کمزور کرنا شروع کردیا ہے۔

واٹس ایپ کے حالیہ فیچر کے بعد صارفین کو موبائل بیٹری جلد ختم ہونے کی شکایت کا سامنا ہے۔

گروپ پرائیوسی فیچر آزمائشی طور پر متعارف کرایا گیا تھا جس کے تحت اب کوئی بھی صارف اپنی مرضی سے کسی بھی دوست کو گروپ میں ایڈ نہیں کرسکتا۔

تاہم اس کے بعد واٹس ایپ بیک گراؤنڈ میں چلنے کی وجہ سے بیٹری بہت تیزی کے ساتھ خرچ ہورہی ہے۔

ڈبلیو اے بیٹا انفو نے حال ہی میں ایک ٹویٹ میں بتایا ہے کہ واٹس ایپ کا اپ ڈیٹڈ ورژن استعمال کرنے والے صارفین نے اس شکایت کا اظہار کیا ہے کہ ان کے موبائل کی بیٹری جلدی ختم ہو رہی ہے۔

اس ٹویٹ میں اس بات کا بھی انکشاف کیا گیا ہے کہ واٹس ایپ بیک گراؤنڈ میں چلنے کی وجہ سے بیٹری بہت تیزی کے ساتھ خرچ ہورہی ہے۔