نوشکی : راسکوہ ادبی کاروان کے زیراہتمام کتاب فیسٹیول کا انعقاد

308

 نوشکی میں راسکوہ ادبی کاروان کے زیر اہتمام بشام کتاب گھر کے تعاون سے بوائز ڈگری کالج میں کتاب فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا۔

فیسٹیول میں علمی، سائنسی ،ادبی تاریخ و معاشرتی معلوماتی کتابوں کے اسٹال لگائے گئے تھے

 ٹی بی پی کو موصولہ رپورٹ کے مطابق فیسٹیول میں طلباء کی کثیر تعداد نے مختلف موضوعات کے کتابوں میں دلچسپی لی

فیسٹیول میں طلباء نے دلچسپی کا اظہار کیا اور اپنی پسند کے کتابیں اسٹال سے خرید کیا۔

 نوشکی کے مختلف مکتبہ فکر کے لوگوں نے راسکوہ ادبی کاروان کے جانب سے کتاب فیسٹیول اور مثبت علمی و ادبی سرگرمیوں کے آغاز کا بھرپور خیرمقدم کیا اور ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا ۔