راجن پور میں پولیس وین پر فائرنگ، 2 اہلکاروں سمیت 5 افراد ہلاک

415

راجن پور میں پولیس وین پر فائرنگ کے نتیجے میں دو اہلکاروں سمیت 5 افراد ہلاک ہو گئے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ عربی ٹبہ کے قریب پیش آیا جس میں دو اہلکاروں سمیت 5 افراد ہلاک ہوئے۔

پولیس حکام کا بتانا ہے کہ ملزمان کی فائرنگ کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے۔