تمبو میں پانی کی عدم فراہمی پر زمینداروں اور کسانوں کا احتجاج

224

نصیرآباد کے تحصیل تمبوکے کوٹ پیلیانی و ملحقہ علاقوں میں پانی کی عدم فراہمی کے خلاف مقامی زمیندار سرکردہ محمد صدیق عمرانی ساجد میر عمرانی حاجی صدام عمرانی حاجی علی مدد عمرانی دیدار حسین عمرانی رئیس گلزار چنجینی کی قیادت میں مقامی زمینداروں اور کسانوں کا پانی کی عدم فراہمی کے خلاف پریس کلب ڈیرہ مراد جمالی کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

مقررین کا کہنا تھا کہ مراد واہ اور قبولہ شاخ میں پانی کی عدم دستیابی کے باعث لوگ پینے کے پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں اور اکثر آبادی نقل مکانی پر مجبور ہو کر رہ گئی ہے محکمہ ایریگیشن کے حکام کو کئی بار پانی کے حوالے سے نوٹس میں دینے کے باوجود ہماری کوئی داد رسی نہیں کیا جارہا ہے جوکہ ہمارے ساتھ ظلم اور زیادتی کی ہے۔

انہوں نے کہ ایریگیشن حکام کی غفلت کے باعث جہاں زمینداروں اور کسانوں کا معاشی قتل ہو رہا ہے، گرین بیلٹ کو ایک منصوبہ کے تحت تباہ وبرباد کیا جا رہا ہے زرعی آبادی تو اپنی جگہ کوٹ پلیانی کے عوام پینے کے پانی جیسی بینادی ضروریات زندگی سے محروم ہے جوکہ حکمرانوں کی نااہلی کا واضع ثبوت ہے۔

انہوں نے وزیر اعلیٰ بلوچستان سمیت حکام بالاسے اپیل کی کہ وہ متاثرہ علاقے میں پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائیں تاکہ انسانی المیہ جنم نہ لیں اور زمینداروں کو بھی نان شبینہ کا محتاج نہ ہوں اور اپنی زمینوں کو آباد کر سکیں اگر پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا نہیں گیا تو ہم احتجاج کے دائرہ کار کو صوبے کی سطح پر بڑھائینگے جس کی ذمہ داری صوبائی حکومت پر عائد ہوگی۔