بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش اور ژالہ باری کا امکان

302

وادی کوئٹہ اور گردو نواح میں مطلع مکمل طور پر ابرآلود، شہر میں کالے سیاہ بادلوں کا راج جبکہ ہوائیں چلنے سے موسم سرد ہوگیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق وادی کوئٹہ اور دالبندیں میں درجہ حرارت 1 ڈگری سینٹی گریڈ، قلات میں 3 اور زیارت میں منفی 4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کی گئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے مختلف علاقوں کوئٹہ، خضدار، ژوب، نوشکی، چمن، پشین، مسلم باغ، زیارت، بولان، مستونگ، خاران، آواران، چاغی، واشک، دالبندین، سوراب، بیلہ قلعہ سیف اللہ، کچلاک، لسبیلہ، اورماڑہ، خانوزئی، ہرنائی، سبی، نصیرآباد، ڈیرہ اللہ‎ ،اوستہ محمد، صحبت پور، جھل مگسی، لورالائی، قلات، سوئی، ڈیرہ بگٹی، بارکھان، میں کہیں کہیں موسلادھار بارش تو کہیں ہلکی بارش اور چند مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے جبکہ اس دوران کوئٹہ، زیارت، مسلم باغ اور گردونواح میں بلند و بالا پہاڑوں پر برفباری کا بھی امکان ہیں۔

دوسری بلوچستان کے وزیر داخلہ و پی ڈی ایم اے میر ضیاء اللہ لانگو کا بارشوں کے پیش نظر محکمہ پی ڈی ایم اے کو الرٹ رہنے کی ہدایت ہے۔

انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ کسی بھی قسم کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔