آواران: بزرگ خاتون فورسز ہاتھوں لاپتہ

772

بلوچستان کے ضلع آواران سے پاکستانی فوج نے ایک بزرگ خاتون کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔

خاتون کی شناخت بی بی سکینہ بلوچ سکنہ ہارون ڈن آواران سے ہوئی ہے جنہیں فورسز اہلکار حراست میں لیکر اپنے ہمراہ لے گئے جس کے بعد ان کے حوالے سے کسی قسم کی معلوم نہیں مل سکی ہے۔

بلوچ نیشنل موومنٹ کے مرکزی انفارمیشن و کلچرل سیکریٹری دلمراد بلوچ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ بی بی سکینہ کے جواں بیٹے ساجد رواں سال 25 نومبر کو ایک اور نوجوان پرویز ولد صادق کے ہمراہ فورسز ہاتھوں لاپتہ ہوچکے ہیں جبکہ فورسز اہلکاروں کے تشدد سے بی بی سکینہ کی خاوند شدید زخمی ہیں۔