کوئٹہ میں کسٹم حکام نے کارروائی کرتے ہوئے اسمگل شدہ ایرانی پیٹرول فروخت کرنے والے متعدد پمپس مسمار کر دیے۔
ترجمان کے مطابق کارروائی ائیرپورٹ روڈ اور نواں کلی کے علاقے میں عمل میں لائی گئی جہاں قائم 3 غیر قانونی پیٹرول پمپس کو مسمار کر دیا گیا۔
کارروائی کے دوران پیٹرول پمپس مالکان اور ملازمین نے احتجاج کیا۔
کلیکٹر کسٹم کوئٹہ افتخار احمد کے مطابق مزکورہ پمپس پر اسمگل شدہ ایرانی پیٹرول فروخت کیا جارہا تھا۔ غیر قانونی پیٹرول پمپس کے خلاف کارروائیاں آئندہ بھی جاری رہیں گی۔
کارروائی میں میں ڈسٹرکٹ پولیس نے بھی حصہ لیا اور کسٹم عملے کے ساتھ معاونت کی۔