کاہان میں فورسز چیک پوسٹ پر مسلح افراد کا حملہ

141
File Photo

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق مسلح افراد کی جانب سے پاکستانی فورسز کے چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

فورسز چیک پوسٹ کو کاہان اور سیاہ گری کے درمیانی علاقے کوٹھڑی میں نشانہ بنایا گیا۔

علاقائی ذرائع کے مطابق فورسز اہلکاروں کو جانی نقصانات اٹھانے پڑے ہیں تاہم عسکری حکام کی جانب سے اس حوالے کچھ نہیں بتایا گیا ہے۔

خیال رہے مذکورہ علاقوں میں اس سے قبل بھی فورسز کو نشانہ بنایا جاتا رہا ہے جبکہ بلوچ مسلح تنظیمیں ان علاقوں میں سرگرم ہے تاہم حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم کی جانب سے قبول نہیں کی گئی ہے۔