قلعہ سیف اللہ: لیویز اہلکار حملے میں ہلاک، ٹی ٹی پی نے ذمہ داری قبول کرلی

264
File Photo

بلوچستان کے ضلع قلعہ سیف اللہ میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے ایک لیویز اہلکار ہلاک ہوگیا۔

لیویز اہلکار کو مسلم باغ میں نشانہ بنایا گیا جبکہ موٹر سائیکل سوار حملہ آور موقعے سے فرار ہوگئے۔

دریں اثنا تحریک طالبان پاکستان نے مذکورہ اہلکار کو نشانہ بنانے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

میڈیا میں جاری کردہ بیان میں ٹی ٹی پی کے مرکزی ترجمان محمد خراسانی کا کہنا ہے کہ تحریک طالبان پاکستان ایس ٹی ایف فورس نے مسلم باغ میں لیویز اہلکار رفیع اللہ کو کامیابی سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں لیویز اہلکار موقع پر ہلاک ہوا جبکہ حملے میں مجاھدین نے ایک کلاشنکوف بھی بطور غنیمت حاصل کیا۔

خیال رہے گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان میں فورسز اہلکاروں پر ہونے والا یہ دوسرا حملہ ہے گذشتہ روز لورالائی میں خودکش حملے کے نتیجے میں ایگل فورس کے تین اہلکار ہلاک ہوئے تھے جس کی ذمہ داری بھی تحریک طالبان پاکستان نے قبول کی تھی۔