راجن پور: مسلح افراد کی فائرنگ، 3 افراد جانبحق

247

راجن پور کی حکیم کالونی میں پیشی پر آنے والے افراد پر موٹر سائیکل سوار افراد نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 3 افراد جاںبحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق کھوسہ برادری کے 6 افراد رکشے پر سوار ہوکر جام پور سے سیشن کورٹ راجن پور پیشی پر آرہے تھے کہ چار موٹر سائیکل پر سوار گوپانگ برادری کے 12 افراد نے اندھا دھند فائرنگ کر دی جس میں تین افراد موقع پر ہی جاںبحق اور ایک زخمی ہوگیا۔

جاں بحق افراد کے رشتہ دار نے بتایا کہ ’’ملزمان پیچھے سے موٹر سائیکلوں پر سوار تھے اور انہوں نے ہیلمٹ پہن رکھے تھے۔ رکشے کے قریب آکر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں شوکت، نذر اور محبوب موقع پر جانبحق ہوگئے اور یٰسین زخمی ہوگیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ رشتہ نہ دینے کے تنازعے پر قتل کا ملزمان کو رنج تھا جس پر ملزمان نے پیشی پر آنے والے افراد کو قتل کیا۔

واضح رہے کہ کھوسہ برادری نے گوپانگ برادری کے ایک شخص کو لڑکی کے تنازعے پر قتل کیا تھا جس پر کیس چل رہا تھا۔