پنجگور میں تین اہلکاروں کو ہلاک کردیا – بی ایل ایف

146

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے ضلع پنجگور، پروم میں فوجی چوکی پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے نامعلوم مقام سے سیلائٹ فون کے ذریعے میڈیا کو بتایا کہ
کل رات گیارہ بجے سرمچاروں نے ضلع پنجگور میں پروم کے علاقے جائین میں پاکستانی فوج کی چوکی پر گرینیڈ لانچر و بھاری ہتھیاروں سے حملہ کر کے تین اہلکاروں کو ہلاک ومتعدد کو زخمی کیا۔

ترجمان نے کہا کہ یہ چوکی ایک اسکول پر قبضہ کرکے پاکستانی فوج نے قائم کی ہے۔

یہ حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔