دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع قلات میں دستی بم حملے کے نتیجے میں چھ افراد زخمی ہوئے ہیں۔
دستی بم حملہ منگچر میں جوہان کراس کے مقام پر بجار خان محمد حسنی نامی شخص کے دکان کے سامنے کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق دھماکے میں چھ افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد دینے کے لیے مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
انتظامیہ دھماکے کے حوالے سے مزید تفتیش کررہی ہے۔