بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے نامعلوم مقام سے میڈیا میں جاری کردہ ایک بیان میں گذشتہ رات خضدار میں فورسز پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے سرمچاروں نے خضدار کے علاقے وڈھ میں کلی شیر جان کے مقام پر فرنٹیئر کور کے تین گاڑیوں پر مشتمل گشتی ٹیم کو خود کار ہتھیاروں سے نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں فورسز کو بھاری جانی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔
جیئند بلوچ نے مزید کہا کہ بلوچستان کے آزادی تک ہماری جدوجہد جاری رہیگی اور قابض فورسز پر ہمارے حملے جاری رہینگے۔