حب چوکی: مسافر بس کوحادثہ، 20 افراد زخمی

863

مکران کوسٹل ہائی وے سنگل کے مقام پر مسافر کوچ کو حادثہ، 20 سے زائد مسافر زخمی ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔

حادثے میں زخمی افراد کو ایدھی رضاکاروں نے حب چوکی منتقل کیا۔

دریں اثنا کوئٹہ ژوب روڈ کلی خنائی بابا کے قریب وٹز کار تیز رفتاری کے باعث کھائی میں گرگئی تاہم حادثے میں ڈرائیور محفوظ رہا۔

یاد رہے یہ پہلا واقع نہیں اس سے قبل کوئٹہ کراچی مرکزی شاہراہ سمیت مکران کوسٹل ہائے وے پر سنگل روڈ کے باعث درجنوں حادثات پیش آئے ہیں اور کئی افراد اپنی جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

دوسری طرف بلوچستان کے سیاسی سماجی حلقے بارہاں صوبائی حکومت سمیت نیشنل ہائے وے اتھارٹی سے روڈوں کے حالت سدھارنے اور قومی شاہرہ کو ڈبل کرنے کے لئے احتجاج کرچکے ہیں۔