تمپ میں مسلح افراد نے فورسز چوکی کو نشانہ بنایا۔
دی بلوچستان پوسٹ نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق مسلح افراد کے جانب سے کیچ کے علاقے تمپ اور کوئٹہ کے قریبی علاقے بولان میں پاکستانی فورسز کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق تمپ کے علاقے کلاہو میں مسلح افراد نے فورسز چوکی پر حملہ کیا۔
دوسری جانب بولان کے علاقے مارگٹ میں گیس فیلڈ پر مامور اہلکار کو مسلح افراد نشانہ بنایا ۔
تاہم دونوں واقعات میں ہلاکتوں کے تعداد معلوم نہ ہوسکی اور نا ہی سیکیورٹی زرائع کی جانب سے حملوں کی تصدیق کی جاسکی ہے۔
یاد رہے اس سے قبل بھی مذکورہ علاقوں میں مسلح افراد کی جانب سے پاکستانی فورسز کو نشانہ بنایا جاچکا ہے جس کی ذمہ داری مختلف بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیموں نے قبول کی ہے تاحال آج کے حملوں کی ذمہ داری تاحال کسی بھی گروپ کی جانب سے قبول نہیں کی گئی ہے۔