افغانستان : اشرف غنی کے انتخابی مہم پر حملہ 24 افراد جانبحق 31 زخمی

162

انتخابی مہم پر حملہ افغانستان کے صوبے پروان میں ہوا ۔

ٹی بی پی نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق افغانستان کے صوبے پروان کے علاقے چایکار میں افغانستان کے صدر اور آنے والے الیکشن میں صدراتی امیدوار اشرف غنی کے انتخابی مہم پر حملہ ہوا ہے۔

حملے کے نتیجے میں اب تک اطلاعات کے مطابق 24 افراد جانبحق جبکہ 31 زخمی ہوئیں ہیں۔

پروان کے مرکزی ہسپتال کے انچارچ قاسم سنگین نے بھی 24 افراد کے جانبحق اور 31 کے زخمی ہونے کی تصدیق کردی ۔

دوسری جانب افغانستان کے دارالحکومت کابل میں وزارت دفاع کے قریبی علاقے چہار راہی مسعود میں بھی بم دھماکے کی اطلاع موصول ہوئی ہے تاہم کابل میں ہونے والے بم دھماکےمیں تاحال جانی نقصان کی تفصیلات سامنے نہیں آسکے ہیں۔

واضح رہے کہ طالبان نے صدراتی انتخابات کی مخالفت کرتے ہوئے ان پر حملوں کی دھمکی دی ہے، لیکن پروان صوبے میں ہونے والے حملے کی ذمہ داری تاحال کسی گروپ نے قبول نہیں کی ہے ۔