حساس اداروں کے نشاندہی پر کاروائی کرکے بھاری مقدار میں بارود اور اسلحہ بارود برآمد کرلیا – اسسٹنٹ کمشنر
اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ بگٹی زوہیب الحق کاکڑ نے پریس کانفرنس کے دوران بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی سے بھاری تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود برآمدگی کا دعویٰ کیا ہے –
اسسٹنٹ کمشنر زوہیب الحق کاکڑ نے میڈیا کو بتایا کہ حساس اداروں کے نشاندہی پر لیویز فورس کے ہمراہ شمشیر پیر کوہ میں کاروائی کرتے ہوئے ممکنہ حملے کے بڑے منصوبے کو ناکام بنا دیا-
زوہیب الحق کے مطابق اسلحہ اور گولہ بارود عید اور چودہ اگست کو ہونے والے ممکنہ حملوں کے لیے استعمال ہونیوالے تھے –
اسسٹنٹ کمشنر اور لیویز آفیسر کے مطابق برآمد ہونے والے سامان میں بارودی مواد، مائن، ہینڈ گرنیڈ سمیت بم ریموٹ کنٹرول شامل تھیں اس کے علاوہ ایئرکرافٹ راؤنڈز بھی برآمد کرلی گئی ہے –