نیب نے مریم نواز کو تحویل میں لے لیا

159

لاہور: قومی احتساب بیورو (نیب) نے مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کو کوٹ لکھپت جیل کے احاطے سے تحویل میں لے لیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز اپنے والد سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کے لیے کوٹ لکھپت پہنچیں تھیں جہاں سے نیب اہلکاروں نے انہیں حراست میں لیا۔

نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز کو چوہدری شوگر ملز کیس میں حراست میں لیا گیا ہے۔

اس حوالے سے مزید تفصیلات آنا باقی ہے۔