قوم پرست جماعت کا سربراہ آگ و خون چاہتا ہے – ثناءاللہ زہری

295

سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ثناءاللہ زہری کی انجیرہ میں قبائلی افراد اور پارٹی رہنماء و کارکنوں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ زہری میں ہونے والے واقعہ کے اپنے آپ پر الزام کو یکسر مسترد کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا جھالاوان میں قوم پرست جماعت کے سربراہ آگ و خون چاہتا ہے قوم پرست جماعت کے سربراہ اس حد تک آگے نہ جائے کہ میں اپنے قبیلے کے افراد کو روک روک کر بے بس ہوجائو ہماری اتنی ساری قبریں بنی ہیں پھر بھی اس قوم پرست کے سربراہ کا دل نہیں بھر جاتا اور وہ جھالاوان میں آگ لگانا چاہتاہے-

سابق وزیر اعلی نے دؤران پریس کانفرنس کچھ روز قبل قتل ہونے والے بی این پی رہنما امان اللہ زہری کے قتل سے لاتعلقی کی کرتے ہوئے کہا کہ امان اللہ قتل سے میرا کوئی تعلق نہیں اور قتل کے الزامات کو یکسر مسترد کرتا ہوں-

یاد رہے کچھ روز قبل خضدار تحصیل میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے بی این پی رہنماء کو پوتا اور دو ساتھیوں سمیت قتل کردیا تھا جسکا مقدمہ امان زہری کے خاندان نے سابق وزیر اعلی بلوچستان ثناءاللہ زہری نعمت زہری سمیت ثناء اللہ محافظوں کے خلاف درج کرائی تھی –

تاہم گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر خضدار نے خضدار مولہ سے امان اللہ قتل میں ملوث 5 افراد کو گرفتار کرلیا تھا جن میں ثناء اللہ زہری کے نائب اور محافظ شامل تھیں –