خاران: فورسز پر مسلح افراد کا حملہ

229
File Photo

فرنٹیئر کور اہلکاروں کو پہاڑی علاقے میں نشانہ بنایا گیا۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع خاران میں فورسز کو نامعلوم مسلح افراد نے نشانہ بنایا ہے۔

فورسز چوکی کو خاران کے نواحی علاقے لجے میں بیہی کے مقام پر نشانہ بنایا گیا۔ علاقائی ذرائع کے مطابق فورسز کو جانی و مالی نقصانات اٹھانے پڑے ہیں تاہم عسکری حکام کی جانب سے اس حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔

خاران شہر سمیت لجے میں فورسز اور حکومتی حمایت یافتہ افراد کو بلوچ مسلح تنظیموں کی جانب سے نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔ گذشتہ دنوں لجے ہی کے علاقے میں ایک بم دھماکے میں حکومتی حمایت یافتہ گروہ کو نشانہ بنایا گیا  تھا جس کی ذمہ داری بلوچ لبریشن آرمی نے قبول کی تھی۔

تاہم آج ہونے والے حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم کی جانب سے قبول نہیں کی گئی ہے۔