بلوچستان کے علاقے بولان میں ریل گاڑی کو نشانہ بنانے کی کوشش ناکام ہوگئی۔
لیویز ذرائع کے مطابق بولان میں ریل گاڑی کو نشانہ بنانے کی کوشش ناکام کردی گئی ہے۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ نامعلوم افراد نے ریلوے ٹریک کے ساتھ 8 کلو بارودی مواد نصب کیا تھا جس کے ساتھ راکٹ کے 7 گولے بھی منسلک کیئے گئے تھے جنہیں ناکارہ بنادیا گیا۔
یاد رہے بولان سمیت بلوچستان کے دیگر علاقوں میں اس سے قبل بھی ریل گاڑیوں اور پٹڑیوں کو نشانہ بنایا جاتا رہا ہے جن کی ذمہ داری مختلف بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیمیں قبول کرتی رہی ہے۔