بلوچستان کے مختلف علاقوں میں طلباء کی جانب کی سے آگاہی پروگرام منقعد کرنا ایک خوش آئند اقدام ہے لیکن یہی جذبہ مستقل اور یکساں رہے۔ اگر یہ اسی طرح جاری رہا میں دعوے کے ساتھ کہہ سکتا ہوں کہ بہت جلد ہم علم اور شعور کے اس نہج پر پہنچ جائنگے کہ پھر کوئی طاقت ہمیں زیر نہیں کرسکے گا۔ ان خیالات کا اظہار سیو اسٹوڈنٹس فیوچر تنظیم کے چیئرمین فضل یعقوب بلوچ نے جاری کردہ ایک بیان میں کیا ہے۔
فضل یعقوب بلوچ کا اس حوالے سے مزید کہنا ہے کہ اس طرح کے آگاہی پروگرام کو آگے بڑھاکر ہم جلد اپنے سیاہ و سفید کے مالک ہونگے۔ سوشل میڈیا کی توسط سے دیکھنے کو مل رہا ہے کہ یہ پروگرام بلوچستان کے مختلف علاقوں جن میں، کیچ، پنجگور، مستونگ، گوادر اور خضدار شامل ہیں، میں دیکھنے کو مل رہے ہیں اور امید ہے کہ باقی جگہوں میں بھی اس کی شروعات جلد از جلد ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ ایک درخواست بلوچستان کے ان طلباء سے ہے کہ جو بلوچستان سے باہر تعلیم حاصل کررہے ہیں اگر وہ چھٹیوں پر وطن واپس آتے ہیں تو اپنے جونیئرز کیلئے مختلف آگاہی پروگرام اور اسٹڈی سرکلوں کا انعقاد کریں جس میں وہ اپنے آنے والے نسل کو کالج اور یونیورسٹیوں میں داخلے اور اسکالرشپس کے حوالے سے آگاہی سمیت مستقبل میں تعلیم کے حوالے سے چیلنجز اور مواقع سے روشناس کریں۔