ایل او سی پر فائرنگ، پاکستان فوج کا ایک اور اہلکار ہلاک

257

بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول (ایل او سی ) پر فائرنگ سے پاکستان فوج کا ایک اوراہلکار ہلاک ہوگیا۔

پاکستان فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (ڈی جی آئی ایس پی آر) نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اہلکار کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت نے ایل او سی کے بٹل سیکٹر پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں پاکستان فوج کا اہلکار ہلاک ہوگیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ سے سپاہی محمد شیراز ہلاک ہوا ہے۔

واضح رہے گذشتہ روز بھی ایل او سی پر پاکستان فوج کے 3 اہلکار ہلاک ہوئے تھے جن میں نائک تنویر،لانس نائک تیمور اور سپاہی رمضان شامل ہیں۔

آی ایس پی آر کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ فائرنگ کے تبادلے میں بھارتی فوج کے پانچ اہلکار مارے گئے ہیں تاہم اس حوالے سے بھارتی فوج کی جانب سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔