آواران: پاکستانی فورسز پر حملہ، ہلاکتوں کی اطلاع

134

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع آواران میں مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کے چیک پوسٹ اور گاڑیوں کے قافلے کو نشانہ بنایا ہے۔

حملے میں فورسز کو بڑے پیمانے پر نقصانات اٹھانے کی اطلاعات ہے جبکہ حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

ذرائع نے ٹی بی پی کو بتایا کہ نامعلوم مسلح افراد نے آواران کے تحصیل جھاو میں پاکستان فورسز کے میتاکو چیک کو پوسٹ کو نشانہ بنایا اور فرار ہوگئے جن کے تعاقب کرنے والے فورسز کی گاڑیوں کے قافلے کو بھی مسلح افراد نے اسی علاقے میں نشانہ بنایا۔

یاد رہے گزشتہ مہینے کے اواخر میں ضلع کیچ کے علاقے تجابان میں بھی اسی نوعیت کے ایک حملے میں فورسز کو نشانہ بنایا گیا تھا جس کی ذمہ داری بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیم بی ایل ایف نے قبول کی تھی۔

آج ہونے والے حملے کے حوالے سے عسکری حکام نے تاحال کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے جبکہ کسی تنظیم جانب سے حملے کی ذمہ داری بھی قبول نہیں کی گئی ہے۔