کیچ حملوں میں فورسز کے 5 اہلکار ہلاک کیئے – یو بی اے

198

یونائیٹڈ بلوچ آرمی کے ترجمان مرید بلوچ نے نامعلوم مقام سے میڈیا میں جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ آج صبح 10 بجے کے قریب بلوچ سرمچاروں نے کیچ کے علاقے کولواہ بلور میں قابض پاکستان کے فوجی کیمپ پر راکٹوں اور خودکار ہتھیاروں سے حملہ کیا، دونوں اطراف سے شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جسے کے نتیجے میں فورسز کے دو اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ ایک اور حملہ کیچ کے علاقے شاھو باتل میں بلوچ سرمچاروں نے پاکستانی فوجیوں کے چوکی پر راکٹوں اور خودکار ہتھیاروں سے کیا جس کے نتیجے میں 3 تین قابض پاکستانی فوجی اہلکار ہلاک ہوئے۔

ترجمان نے کہا کہ ہمارے اس طرح کے حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہینگے۔