کشمیر معاملے پر پاکستانی واویلا منافقت کی انتہا ہے – بشیر زیب بلوچ

321

بلوچ لبریشن آرمی کے رہنماء بشیر زیب بلوچ نے کہا ہے کہ کشمیر پر پاکستانی واویلا ایک انتہائی منافقانہ رویہ ہے، پاکستانی فوج خود بلوچستان میں انسانی حقوق کے پامالیوں میں ملوث ہے۔

ان خیالات کا اظہار بشیر زیب بلوچ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ستر سالوں سے بلوچستان پر قبضہ جما کر بلوچوں کی آزادی کو سلب کیا ہے ۔

بی ایل اے رہنماء کا بیان ایسے وقت میں آیا ہے جب پاکستان میں حکومت سمیت فوج اور تمام سرکاری ادارے کشمیر پر بھارتی پارلیمنٹ کے پالیسی پر تنقید کررہے ہیں۔

واضح رہے آج بھارتی پارلیمنٹ میں حکومت کی جانب سے ایک قرارداد پاس کی گئی جس میں کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کردیا گیا۔