خضدار: فورسز کے گاڑی پر فائرنگ

183

خضدار میں مسلح افراد نے فورسز کے گاڑی کو فائرنگ کرکے نشانہ بنایا –

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع خضدار میں نامعلوم مسلح افراد نے فورسز کی گاڑی پر فائرنگ کردی –

خضدار کے علاقے زیدی میں مسلح افراد نے فورسز کے گاڑی پر فائرنگ کردی حملہ آوروں اور فورسز میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے بعد حملہ آور موقعے سے فرار ہوگئے۔

تاہم واقع میں جانی نقصانات کے اطلاعات موصول نہیں سکی ہے –

یاد رہے اس سے قبل بھی خضدار میں سیکورٹی فورسز کو نشانہ بنایا جاچکا ہے جن کی ذمہ داری بلوچ مسلح آزادی پسند تنظیمیں قبول کرتی رہی ہیں تاہم اب تک اس واقع کی ذمہ داری کسی بھی گروپ کے جانب سے قبول نہیں کی گئی ہے –

دوسری جانب چودہ اگست کے موقعے پر بلوچستان میں فورسز اور حکومتی حمایت یافتہ افراد پر حملوں تیزی دیکھنے میں آئی ہے۔