پنجگور میں فورسز پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل ایف

108

حملے میں فورسز کے دو اہلکار ہلاک ہوئے – میجر گہرام بلوچ

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے پنجگور میں فوجی چوکی پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ منگل کی رات نو بجے سرمچاروں نے ضلع پنجگور میں قلم چوک پر قائم پاکستانی فوجی چوکی پر پانچ گرنیڈ لانچر داغے، جس سے چوکی کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ اس حملے میں دو اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہوئے۔

میجر گہرام بلوچ نے کہا کہ فورسز پر حملے مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔