پنجگور :فورسز چوکی پر حملہ

117

مسلح افراد نے فورسز چوکی کو نشانہ بنایا۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ضلع پنجگور میں نامعلوم مسلح افراد نے فورسز چوکی کو نشانہ بنایا ہے جس میں فورسز کو جانی نقصانات کے اطلاعات ہیں-

فورسز چوکی کو پنجگور کے علاقے پل آباد میں مسلح افراد کے جانب سے نشانہ بنایا گیا ہے –

آزاد ذرائع سے موصول ہونے والے اطلاعات کے مطابق حملے میں فورسز کو جانی و نقصانات پہنچے ہیں تاہم سیکورٹی اداروں کی جانب سے حملے کی تصدیق و تردید نہیں کی جا سکی ہے –

یاد رہے مذکورہ علاقے میں اس سے قبل بھی سیکورٹی فورسز سمیت سرکاری ڈیتھ اسکواڈز کو نشانہ بنایا جاچکا ہے جن کی ذمہ داری مختلف بلوچ مسلح آزادی پسند تنظیموں نے قبول کی ہے –