دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں ایک بم دھماکے میں پاکستانی فورسز کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق کشمیر کے چھب سیکٹر میں برنالہ کے مقام پر دھماکہ خیز مواد کے پھٹنے سے پانچ فوجی اہلکار ہلاک ہوئے ہیں جن کی شناخت صوبیدار محمد صادق، سپاہی غلام قاسم، سپاہی محمد طیب، سپاہی زوہیب، نائیک شیر زمان کے ناموں سے ہوئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق دھماکے میں ایک فوجی اہلکار زخمی بھی ہوا ہے۔
پاکستان فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دھماکا خیز مواد پھٹنے کا واقعہ ایل او سی سے چند میٹر دور چھمب سیکٹر میں برنالہ کے علاقے میں آیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جا رہا ہے۔