نصیر آباد: پانی کی عدم فراہمی سے ہزاروں ایکٹر زرعی زمین بنجر ہونے کا خدشہ

141

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچسان کے علاقے نصیرآباد میں زمیندار، کسان پانی کے حصول کیلئے شدید گرمی میں سر گرداں نظر آتے ہیں جبکہ پانی کے عدم فراہمی کے باعث ہزاروں ایکٹر زرعی زمین کے بنجر ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق دو ماہ قبل اینٹی کرپشن کی ٹیم نے ایکس ای این ایری گیشن کو رشوت ستانی کے الزام میں ڈپٹی کمشنر نصیرآباد کی موجودگی میں گرفتار کرکے لاکھوں روپے بر آمد کیے تھے جس کی وجہ سے بلوچستان کے سب سے بڑے نہری نظام پٹ فیڈر کینال کو محکمہ ایری گیشن بلوچستان دو ماہ سے ایکس ای این فراہم نہیں کرسکی ہے۔

ایکس ای این نہ ہونے کے باعث دھان کی فصلات کی کاشت کیلئے زمیندار کسان پانی کے حصول کیلئے شدید گرمی میں ایری گیشن کے دفتر کے گردچکر کاٹنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔

ایکس ای این کی عدم موجودگی کی وجہ سے نصیرآباد میں ہزاروں ایکٹر زرعی زمین کے بنجر ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے، نصیرآباد کے کسانوں اور زمینداروں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر پٹ فیڈر کینال کو ایکس ای این فراہم کیا جائے۔