بلوچستان : مختلف حادثات میں 6 افراد جانبحق، 19 زخمی

213

حادثات قلعہ سیف اللہ، چاغی اور مستونگ کے قریب پیش آئے۔ 

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع قلعہ سیف اللہ، چاغی اور مستونگ کے قریب چار مختلف حادثات میں مجموعی طور پر خواتین و بچوں سمیت 6 افراد جانبحق اور 19 افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق ‏قلعہ سیف اللہ مسلم باغ کے علاقے غبرگئی میں فیلڈر گاڑی کھائی میں گرنے سے دو افراد جانبحق اور 6 افراد زخمی ہوگئے۔

دوسرے واقعے میں ضلع مستونگ کے قریب قومی شاہراہ پر کھڈکوچہ کے مقام پر الحسن ہوٹل کے مقام پر دو پروبکس گاڑیوں اور ایک موٹرسائیکل میں تصادم کے نتیجے میں خواتین و بچوں سمیت 8 افراد شدید زخمی ہوئیں جنہیں سول ہسپتال مستونگ منتقل کردیا گیا۔

مستونگ کھڈکوچہ ہی کے قریب ایک اور ٹریفک حادثے میں ایک خاتون جانبحق جبکہ تین افراد زخمی ہوگئے –

یاد رہے کھڈچہ میں گذشتہ روز ہی اسی مقام پر باراتیوں کے گاڑی کو حادثہ پیش آیا تھا جس میں 19 افراد زخمی ہوئے تھے جن میں زیادہ تعداد خواتین و بچوں کی تھی۔

دریں اثناء کوئٹہ سے چاغی جانے والے پک گاڑی کو چاغی میں حادثہ پیش آیا جس کے باعث خاتون سمیت دو بچے جانبحق اور دو افراد شدید زخمی ہو گئے –