لیونل میسی: زوالِ آفتاب _ زوالفقار علی زلفی کا تجزیہ

302

لیونل میسی اور کرسٹیانو رونالڈو دورِ حاضر کے سب سے بڑے فٹ بالر مانے جاتے ہیں ـ دونوں کے درمیان حریفانہ کشمکش بھی جاری رہتی ہے لیکن اخلاقی لحاظ سے لگتا ہے اب رونالڈو ان سے آگے نکل گئے ہیں ـ

برازیل سے شکست کے بعد میسی نے موقف اپنایا کہ ریفری کا معیار گرا ہوا تھا، ارجنٹینا کو جائز پینلٹی کک سے محروم رکھا گیا ۔ قبل ازیں وہ پچ کو غیر معیاری قرار دے چکے تھے ـ

ارجنٹینا کی قومی ٹیم کی قیادت کے حوالے سے وہ مسلسل ارجنٹینا کے فٹ بال شائقین کی تنقید کا نشانہ بن رہے ہیں ، حتی کہ عظیم ڈیگو میراڈونا نے بھی انہیں ایک نالائق کیپٹن کے نام سے پکارا ـ پے در پے ناقص کارکردگی کی وجہ سے شکست پر شکست نے ان کو فرسٹریشن کا شکار بنا دیا ہے ـ گزشتہ رات چلی سے مقابلے کے دوران وہ اپنے آپ پر کنٹرول کھو بیٹھے اور ریفری نے انہیں ریڈکارڈ دکھا کر باہر کا راستہ دکھا دیا ـ

میچ کے بعد صاحب نے صحافیوں سے بات چیت کرتے پورے کوپا کپ کو سوالیہ نشان بنانے کی نہایت ہی گھٹیا کوشش کی ـ فرماتے ہیں ، حالیہ کوپا امریکہ کا ایونٹ کرپٹ ہے اور میں اس کرپشن کا حصہ نہیں بننا چاہتا ، انہوں نے خود کو سچائی اور دیانت داری کا خطاب دے کر کہا کہ مجھے سچ بولنے کی پاداش میں ریڈ کارڈ دکھایا گیا ـ انہوں نے ایک دفعہ پھر دہرایا کہ برازیل کے خلاف میچ میں ریفری نے پینلٹی کی اپیل مسترد کرکے اس میچ کو مشکوک بنا دیا ہے ـ لیونل میسی کے مطابق کوپا امریکہ 2019 کا پورا سیٹ اپ برازیل کو جتوانے کے لئے ترتیب دیا گیا ہے، ریفریوں کو برازیل کی فٹ بال مینجمنٹ نے خرید لیا ہے ـ موصوف نے طنزیہ انداز میں کہا اب پیرو کو آزادی سے کھیلنے دیا جائے ـ

لیونل میسی اب ہر طرح سے فارغ ہوچکے ہیں ـ ایک ہیرو، ایک بڑے کھلاڑی اور ارجنٹینا کی قابلِ فخر شناخت کی زبان سے اس قسم کے بیہودہ الزامات جچتے نہیں ہیں ـ فٹ بال میں متنازعہ فیصلے ہوجاتے ہیں ـ کیا وہ بھول گئے انہی کے آئیڈیل میرا ڈونا ورلڈ کپ کے ایک اہم میچ میں ہاتھ سے گول کرچکے ہیں؟ آج تک میراڈونا فخریہ کہتے ہیں کہ وہ ہاتھ خدا کا تھا جس نے غیب سے آکر ہمیں جتوایا ـ یہی ارجنٹینا ورلڈکپ میچ میں نائیجیریا کی پینلٹی اپیل مسترد ہونے کے باعث جیتنے میں کامیاب رہی ہے ـ تو کیا یہ سمجھا جائے فیفا نے پورا سیٹ اپ ارجنٹینا کے لئے ترتیب دیا تھا؟ ـ

برازیل کے خلاف میچ میں ارجنٹینا ، مستعد گول کیپر کے باعث گول کرنے میں ناکام رہا ـ اگر وہ گول ہوجاتے تو؟ ـ اگر سیٹ اپ برازیل کے لئے ترتیب دیا گیا ہوتا تو پیراگوئے اسے پینلٹی تک پہنچانے میں کیسے کامیاب رہا؟ ـ

عام فٹ بال شائق بھی دیکھ کر سمجھ چکا تھا برازیل مختصر لائن اپ کے ذریعے شارٹ پاسز حکمت عملی پر قائم ہے ـ پھر اے “عظیم الشان” اور “دیانت دار” کیپٹن آپ کو کیا ضرورت تھی ٹیم کو پھیلانے کی؟ ـ ٹیم کو پھیلائیں گے تو ظاہر ہے برازیل کی عید ہوجائے گی ، اسے تو اسی چیز کا انتظار تھا ـ اپنی نالائقی کا الزام کوپا مینجمنٹ پر لادنا چہ معنی دارد ـ

ارجنٹینا جیت جائے تو سب اچھا ہے، بَڑھیا ہے گر ہارے تو پچ خراب، کرپشن اور پوری کائنات کی سازشیں ـ میسی قومی ٹیم میں مسلسل ناکام ہیں ـ اگویرو، ڈی بالا اور ڈی ماریا کی کارکردگی ان کے مقابلے میں نہایت ہی شاندار و متاثر کن رہی ہے ـ شاید ہیرو کو یہی بات ہضم نہیں ہورہی ہے ـ

لیونل میسی قومی ٹیم میں ناکام سہی لیکن بلاشبہ وہ ایک بہترین کھلاڑی ہیں ـ ان کے پرستار دنیا کے ہر کونے میں موجود ہیں ـ جس مقام و مرتبے پر جناب فائز ہیں وہ مقام اس قسم کی بیہودہ الزام تراشی سے لگا نہیں کھاتا ـ انہیں اپنی کمزور قیادت کا اعتراف کرکے قومی ٹیم کی جان چھوڑ دینی چاہیے ـ ارجنٹینا کی ٹیم ان کے بغیر زیادہ بہتر کھیل