تمپ: پاکستانی فورسز کے کیمپ پر حملہ

148

مسلح افراد اور فورسز کے درمیان جھڑپ بھی اطلاع موصول ہوئی ہے ۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق تمپ میں مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کے کیمپ کو راکٹوں اور دیگر ہتھیاروں سے نشانہ بنایا ہے۔

اطلاعات کے مطابق حملے کے دوران پاکستانی فورسز اور مسلح افراد کے درمیان جھڑپ بھی ہوئی تاہم واقعے میں دونوں جانب سے کسی قسم کی جانی نقصان کے اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہے۔

یاد رہے تمپ سمیت گرد و نواح کے علاقوں میں اکثر اوقات فورسز پر بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیموں کی جانب سے حملے ہوتے رہتے ہیں تاہم اب تک اس حملے کی ذمہ داری کسی بھی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔