بسیمہ و قلات میں شدید بارشیں، معمولات زندگی شدید متاثر

261
File Photo

بلوچستان کے علاقے بسیمہ اور قلات میں پانچویں روز وقفے وقفے سے جاری موسلا دار بارش کے باعث ندی نالوں میں طغیانی سے نشیبی علاقے زیر آب گئے کچے مکانات منہدم درجنوں بندات ٹھوٹ گئے۔

اطلاعات کے مطابق بسیمہ کے گردونواح میں موسلادھار بارش ندی نالوں میں طغیانی سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے ، بسیمہ گرین ٹاؤن میں دکان کا چھت گر گیا جبکہ جنوبی علاقوں کودہ، گریشہ، نال کا راستہ منقطع ہوگیا جس کے سبب درجنوں مسافر اور تیل لے جانے والے گاڑیاں پھنس کررہ گئے۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ بسیمہ کے پہاڑی علاقوں میں بارشوں کے باعث ندی نالوں میں رات گئے سیلابی ریلے آنے کا امکان ہے اور ندی نالوں میں طغیانی سر خاران کو خطرات لاحق ہو سکتا ہے۔

اسی طرح قلات میں بارشوں سے فصلوں کو شدید نقصان پہنچا ہے جبکہ مختلف علاقوں کے زمینی رابطے بھی منقطع ہوگئے ۔

کھڈی کے علاقے میں بارشوں سے زمینداروں کو لاکھوں روپے کے نقصانات ہوئے ہیں جبکہ درجنوں بھیڑ بکریاں بھی سیلابی ریلے کی نذر ہوگئیں اورکچے مکانات بھی منہدم ہوئیں ہیں

مقامی لوگوں نے حکومت سے اپیل کی کہ وہ نقصانات کے ازالے کے زمینداروں کی مدد کریں ۔