کیچ حملے میں فورسز کے 5 اہلکار ہلاک کیئے – بی ایل ایف

157

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون کے ذریعے میڈیا میں جاری کردہ بیان میں ضلع کیچ میں پانچ فوجی اہلکاروں کے ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ گومازی میں قائم پاکستانی فوجی چوکی پر سرمچاروں نے راکٹوں اور جدید ہتھیاروں سے حملہ کر کے پانچ اہلکاروں کو ہلاک اور متعدد کو زخمی کیا۔

میجر گہرام بلوچ نے کہا کہ پاکستانی فورسز پر حملے مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔