کچلاک: ایک شخص کی لاش برآمد

197

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے علاقے کچلاک سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق کچلاک کے جلیوگیر کے قریب برف میں لپٹی شخص کی لاش ملی ہے جس کو سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کیا جارہا ہے۔

یاد رہے بلوچستان چوبیس گھنٹوں کے دوران ملنے والی یہ تیسری لاش ہے۔

اس سے قبل ضلع چاغی میں دالبندین کے علاقے سے ایک شخص کی لاش ملی تھی جس کو کچھ عرصہ قبل اغواء کیا گیا تھا جبکہ کوئٹہ سے ظہور احمد ولد پہلوان لاشاری نامی شخص کی تشدد زدہ ملی تھی۔

پولیس کے مطابق ظہور احمد کو گولیاں مارکر قتل کیا گیا تھا اور سمنگلی روڈ کوئٹہ کا رہائشی تھا۔

بلوچستان سے تواتر کے ساتھ تشدد زدہ لاشوں کی برآمدگی پر سیاسی و سماجی حلقے تشویش کا اظہار کرتے رہے ہیں۔