کوئٹہ، خضدار: مختلف واقعات میں 2 افراد جانبحق، 1 زخمی

198

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ اور خضدار میں پیش آنے والے ٹریفک حادثات اور فائرنگ کے واقعات میں 2 افراد جانبحق جبکہ ایک زخمی ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں قمبرانی روڑ پر بڑیج ٹاون کے مقام پر گاڑی اور موٹر سائیکل میں تصادم کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار عزیز اللہ جاں بحق ہوگیا۔

کوئٹہ ہی کے علاقہ کلی کمالو میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے عرفان نامی شخص کو قتل کردیا-

دریں اثناء ضلع خضدار کے علاقے کاکا ہیر شیخ بھٹ میں کار کی ٹکر سے عبدالغنی ولد صالح محمد قوم شیخ آمدی زخمی ہوگئے۔