بلوچ ریپبلکن آرمی کے ترجمان سرباز بلوچ نے نامعلوم مقام سے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک بیان میں بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی میں پاکستانی فورسز پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔
بی آر اے کے ترجمان سرباز بلوچ نے کہا ہے کہ آج صبح بلوچ ریپبلکن آرمی کے سرمچاروں نے ڈیرہ بگٹی کے علاقے پیرکوہ میں چبدر کے مقام پر پاکستانی فوج کے ایک گاڑی کو ریموٹ کنٹرول بم حملے میں نشانہ بنایا ہے جس کے نتیجے میں گاڑی مکمل طور پر تباہ اور اس میں سوار ایک میجر سمیت چار اہلکار ہلاک اور تین زخمی ہوئے ہیں۔
سرباز بلوچ نے کہا ہے کہ تنظیم کی کاروائیاں آزاد و خودمختار بلوچ ریاست کے قیام تک جاری رہیں گے۔