نوشکی میں بجلی لوڈشیڈنگ میں کمی نہ ہوسکا زمیندار ایکشن کمیٹی اور آل پارٹیز نے احتجاجی شیڈول کا اعلان کردیا
دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق نوشکی میں زمیندار ایکشن کمیٹی اور آل پارٹیز کا مشترکہ اجلاس نوشکی پریس کلب میں منعقد ہوہی جسمیں زمینداروں اور سیاسی رہنماوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوے علاقائی نمائندوں نے کہا کہ چھ گھنٹے بجلی کی فراہمی اور 18گھنٹے کی لوڈشیڈنگ نوشکی کے عوام اور خاص کر زمینداروں کی معاشی قتل عام کے مترادف ہیں عوام کو لوڈشیڈنگ کی عذاب میں مبتلاکرکے نان شبینہ کا محتاج بنایاجارہا ہے جو بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہیں-
انہوں نے کہا کہ کیسکو حکام کے نارواسلوک کے خلاف نوشکی کے زمیندار اور آل پارٹیز کسی صورت خاموش تماشاہی نہیں بن سکتے ہیں پرامن احتجاج کرنا ہمارا جمہوری حق ہیں اور واپڈا کے خلاف جمہوری احتجاج کے تمام چھوٹے بڑے زراہع استعمال کرینگے
انکا کہنا تھا کہ طویل اور غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف 18جون کو نوشکی کیسکو آفس کا گھیراؤ کیاجائے گا اور 20جون کو زمیندار ایکشن کمیٹی آل پارٹیز اور سول سوساہیٹی کی جانب سے پہیہ جام ہڑتال کرکے کوہٹہ تفتان شاہراہ کو غیرمعینہ مدت تک کے لیے ہرقسم کی ٹریفک کے لیے بند کرینگے نوشکی کے عوامی حلقے احتجاجی شیڈول کوکامیاب بنانے کے لیے متحرک ہوکر زیادہ سے زیادہ تعداد میں احتجاج میں شرکت کریں۔