ٹھوس شکوک ہیں کہ علی حیدر جبری طور پر لاپتہ ہوئے ہیں۔
دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان کی جانب سے لاپتہ علی حیدر بابت ملکی حکام بالا سے جواب طلبی کا مطالبہ کیا گیا ہے ۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویئٹر پر ایک ٹویٹ میں ایچ آر سی پی کی جانب سے یے کہا گیا ہے کہ ہم یہ جان کر انتہائی فکر مند ہیں کہ ایک لاپتہ بلوچ کارکن کا نوجوان بیٹا لاپتہ ہوا ہے، اور ٹھوس شکوک ہیں کہ اسے جبری طور پر لاپتہ کردیا گیا ہے۔
انہوں حکام بالا سے جلد سے جلد ایک قابلِ یقین جواب پیش کرنے کا مطالبہ کیا۔
یاد رہے علی حیدر بلوچ جو لاپتہ رمضان بلوچ کا فرزند ہے، کو دو روز قبل گوادر سے پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے گرفتار کرکے لاپتہ کردیاہے ۔