بلوچستان :مختلف واقعات میں 4 افراد جانبحق

83

حادثات مختلف علاقوں میں پیش آئیں جن میں چار افراد زخمی بھی ہوگئے۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے دو مختلف علاقوں دارالحکومت کوئٹہ اور سبی میں پیش آنے والے حادثات اور واقعات میں مجموعی طور پر چار افراد جانبحق جبکہ چار زخمی ہوگئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ ہزارہ ٹاون میں شٹرنگ کے کام کے دوران چھت سے گر کر اکرم ولد علی احمد نامی شخص جانبحق ہوا جس کی لاش کو انتظامیہ نے بی ایم سی منتقل کردیا۔

کوئٹہ ہی کے علاقے اسپنی روڈ پر کلی ترخہ میں گیس سلنڈر دھماکے سے خاتون جانبحق جبکہ چار افرد زخمی ہوگئے ۔

جانبحق اور زخمی افراد کو سول اسپتال کوئٹہ منتقل کردیا گیا ۔

دریں اثناء سبی ڈنگڑا کے مقام پر ٹرک کی ٹکر سےدو بھائی عرض محمد اور محمد درویش ولد رضا محمد جانبحق ہوگئے ہیں۔