بلوچستان: مختلف واقعات میں 4 افراد جانبحق، 3 زخمی

129

حادثات و واقعات مستونگ، خضدار اور چاغی میں پیش آئیں۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے مختلف علاقوں میں پیش آنے والے حادثات اور واقعات میں مجموعی طور پر بچے سمیت 4 افراد جانبحق جبکہ 3 افراد زخمی ہوگئے-

تفصیلات کے مطابق ضلع مستونگ کے علاقے دشت میں پرانی دشمنی کے بناء پر دو گروہ میں تصادم کے نتیجے میں دو افراد جانبحق ہوگئے –

جانبحق ہونے والے افراد کی شناخت عید محمد ولد مستی خان اور سیف اللہ ولد تیمور خان جانبحق ہوگئے۔

مستونگ ہی میں ایک اور واقع میں ٹرک اور موٹرسائیکل میں تصادم کے باعث نعمان ولد ہزار خان جانبحق ایک اور شخص زخمی ہوگئے۔

ایک اور واقعے میں ضلع چاغی میں سات سالہ بچہ صدیق ولد خالق ٹریکٹر کے زد میں آکر جانبحق ہوگئے-

دریں اثناء بلوچستان کے ضلع خضدار کے علاقے زہری میں قلات سے پکنک منانے والے اسداللہ اور ریاض نامی شخص روڈ حادثے میں شدید زخمی ہوگئے –