بلوچستان :دو مختلف حادثات میں 4 افراد جانبحق

112

پروم دو گاڑیوں کے مابین تصادم کے نتیجے میں دو افراد جھلس کر جانبحق 

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے دو مختلف اضلاع پنجگور اور پشین میں پیش انے والے واقعات میں 4 افراد جان کی بازی ہار گئے –

تفصیلات کے مطابق ضلع پنجگور کے علاقے پروم سورین میں دو تیل برادر گاڑیوں میں تصادم اگ بھڑک اٹھی دو افراد جھلس کر جانبحق

جانبحق افراد کی شناخت قادر بخش اور حسن جانان کے ناموں سے ہوئی ہے-

دریں اثناء پشین کلی ملکیار میں کنواں میں ِگر کر دو بھائی حکمت اللہ اور کلیم اللہ جانبحق ہوگئے ہیں –